اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے اور جب تک اس مسلے کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے عین مطابق نہیں ڈھونڈ لیا جاتا اس وقت تک جنوبی …
وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے اور جب تک اس مسلے کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے عین مطابق نہیں ڈھونڈ لیا جاتا اس وقت تک جنوبی ایشاءمیںپائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پچھلی سات دہایوں سے جاری ظالمانہ کاروائیاںمکمل ناکامی سے دوچار ہو چکی ہیں اور درجنوں کالے قوانین کے اطلاق اور لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنے کے باوجود بھارت مقبوضہ کشمیر میں پر امن تحریک آزادی کو کچلنے میں ناکام ہو چکا ہے اور آج تحریک آزادی کے علم کو کشمیریوں کی تیسری نسل کے پڑھے لکھے اور بہادر نوجوان اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ بھارتی فوج کا مقابلہ اپنے پختہ عزم سے کر رہے ہیں۔








