اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے دونوں ممالک میں رابطوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رو زمیری پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان …
وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے دونوں ممالک میں رابطوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رو زمیری پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، بزنس فرینڈلی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، بہت سارے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی کمپنی ایگزن موبل کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔








