اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ، قیصر احمد شیخ نے یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کا دن برصغیر کے مسلمانوں کے بے مثال عزم اور اتحاد کی روشن علامت ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قراردادِ پاکستان نے ایک آزاد اور خود مختار ریاست کی بنیاد رکھی اور یہ دن …
وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کا یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر قوم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ، قیصر احمد شیخ نے یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کا دن برصغیر کے مسلمانوں کے بے مثال عزم اور اتحاد کی روشن علامت ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قراردادِ پاکستان نے ایک آزاد اور خود مختار ریاست کی بنیاد رکھی اور یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی ان عظیم قربانیوں اور طویل جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں ہمیں یہ وطن عزیز حاصل ہوا۔وفاقی وزیر نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش اور سازگار منزل بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے اہم اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، کیونکہ پائیدار ترقی اور قومی یکجہتی ہی پاکستان کی کامیابی کی اصل ضمانت ہے۔قیصر احمد شیخ نے نوجوان نسل کو ملک کے روشن مستقبل کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ وفاقی وزیر نے اپنے پیغام کا اختتام ان الفاظ پر کیا کہ "پاکستان ہے تو ہم سب ہیں”، اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








