اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے ویتنام اور ایران کے سفراء سے یہاں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں تاکہ دوطرفہ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ویتنام کے سفیر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ویتنام کی کامیاب اقتصادی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا …
وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی ویتنام اور ایران کے سفراء سے ملاقاتیں ، دوطرفہ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے ویتنام اور ایران کے سفراء سے یہاں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں تاکہ دوطرفہ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ویتنام کے سفیر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ویتنام کی کامیاب اقتصادی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہےجس کی بنیاد غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مبنی نمو پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام کی صنعتکاری اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات، بشمول ٹیکنالوجی مصنوعات جیسے سیمسنگ، قابلِ مطالعہ ماڈل ہیں۔ویتنامی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ ویتنام اپنے خام مال کی درآمد کے لئے پاکستانی مارکیٹوں کا جائزہ لے سکتا ہے۔
فریقین نے مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے۔ایران کے سفیر سے ملاقات میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ایران کی پاکستان کے لئے دیرینہ حمایت کو سراہا اور تجارتی و سرمایہ کاری تعاون میں ایران کی بڑھتی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں خاص طور پر زرعی مصنوعات جیسے گندم، چاول اور آم میں تعاون کو فروغ دینے اور خصوصی اقتصادی زونز اور فری مارکیٹ ٹریڈ کے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں اور ایرانی سفیر کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر عملدرآمد کے ذریعے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی ویتنام اور ایران کے ساتھ تعمیری مصروفیات حکومت کے اقتصادی سفارتکاری کو فروغ دینے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی یقینی بنانے کے عزم کی عکاس ہیں۔
بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی ) وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی قیادت میں دوستی ممالک کے ساتھ بین الاقوامی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔








