وفاقی وزیر برائے دفاع انجینئر خرم دستگیر خان تین روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاع انجینئر خرم دستگیر خان جمعرات کو تین روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے۔ اٹلی کے وزیر دفاع روبرٹا پنوٹو نے ان کو دورہ کی دعوت دی تھی۔ اپنے دورہ کے دوران وہ ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاک۔اٹلی دفاعی تعاون پر گہرے روابط پر بات کریں گے۔ اٹلی پارلیمنٹ کی دفاعی اور خارجی معلومات کی …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاع انجینئر خرم دستگیر خان جمعرات کو تین روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے۔ اٹلی کے وزیر دفاع روبرٹا پنوٹو نے ان کو دورہ کی دعوت دی تھی۔ اپنے دورہ کے دوران وہ ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاک۔اٹلی دفاعی تعاون پر گہرے روابط پر بات کریں گے۔ اٹلی پارلیمنٹ کی دفاعی اور خارجی معلومات کی کمیٹیوں سے بھی ملاقات کریں گے اور نیٹو ڈیفنس کالج اٹلی میں ”خطہ میں استحکام میں پاکستان کا کردار“ پر اہم خطاب بھی کریں گے۔ وفاقی وزیر اٹالین نیوی کے سکوارڈنز اور دفاع سے متعلق نمایاں مینوفیکچرز کا دورہ بھی کریں گے۔ اٹلی کے وزیر دفاع نے ستمبر 2016ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اپنے پاکستانی ہم منصب، چیف آف آرمی سٹاف، صدر مملکت سے ملاقات کی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک سیمینار سے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply