اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی خواہش پر وزارت قومی ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن نے صحت کارڈز کے دائرہ کار میں اضافہ کردیا ہے جس کے تحت ان کارڈز کے ذریعے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو طبی نگہداشت کے غیر معمولی اخراجات سے مالیاتی تحفظ فراہم کیا …
وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی کا نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز2کی بڈنگ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی خواہش پر وزارت قومی ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن نے صحت کارڈز کے دائرہ کار میں اضافہ کردیا ہے جس کے تحت ان کارڈز کے ذریعے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو طبی نگہداشت کے غیر معمولی اخراجات سے مالیاتی تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر نے یہ بات نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز2کی بڈنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ صحت کارڈ کے ذریعے غریب اورمستحق شہریوں کو ان ڈور صحت کی خدمات تک رسائی دی جائیگی اور وہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج کرسکیں گے ، یہ علاج وہ اپنی پسند کے کسی بھی سرکاری یا نجی ہسپتال سے باوقار طور پر کروا سکیںگے، اس سکیم میں میڈیکل اور سرجری کی کئی ان ڈور سہولیات کی فراہمی شامل ہیں ۔ صحت کارڈ سکیم میں دل کے آپریشنز ، سٹنٹس ، کیمو تھراپی ، ریڈیوتھراپی ، ڈائیلالائسیز ، میٹرینٹی اور دیگر میڈیکل و سرجیکل خدمات شامل ہیں ۔








