پشاور ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے سمیڈا کے زیر اہتمام شروع کردہ صنعتی ترقی کے منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔ یہ منصوبے وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت شروع کیے گئے ہیں ‘یہ منصوبے کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہوئے جس کے افتتاح کےلئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خصوصی طورپر سوات کے دورے پر …
وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوارنے سمیڈا کے زیر اہتمام شروع کردہ صنعتی ترقی کے منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا

مزید خبریں
پشاور ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے سمیڈا کے زیر اہتمام شروع کردہ صنعتی ترقی کے منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔ یہ منصوبے وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت شروع کیے گئے ہیں ‘یہ منصوبے کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہوئے جس کے افتتاح کےلئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خصوصی طورپر سوات کے دورے پر آئے ‘ اپنے دورے کے پہلے دن انہوں نے کاروباری خواتین کی ترقی کےلئے قائم کی جانےو الی وومن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا جبکہ دوسرے دن انہوں نے سلک اور ہنی کلسٹر کے فروغ کےلئے قائم کاشدہ مشترکہ سہولیاتی مراکز کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی نورمحمد کے علاوہ سمیڈا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شیر ایوب خان ‘ جنرل منیجر جاوید خٹک ‘ اور سمیڈاکی منصوبوں کے نگران انجینئر محمد اسرار وزیر اوراشفاق آفریدی اور سوات میں مختلف کاروبارسے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ ان منصوبوں سے علاقے کے مقامی ٹکسٹائل انڈسٹری اورشہدکے کاروبار کو فروغ ملے گا ۔








