وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپین یونین کے ایشیا اینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پائولا پامپالونی کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپین یونین کے ایشیا اینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پائولا پامپالونی کی ملاقات

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپین یونین کے ایشیا اینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پائولا پامپالونی نے پیر کے روز ملاقات کی۔

ملاقات میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف مہناز اکبر عزیز بھی موجود تھیں ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ انسانی حقوق، لاپتہ افراد، اقلیتوں کے حقوق، گھریلو ملازمین کے حقوق، بچوں کے خلاف سائبر جرائم اور دیگر قانون سازی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم لاپتہ افراد کے معاملے پر فکر مندہیں، لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کرنا وقت کی ضرورت ہے، دوران حراست ٹارچر کرنا ایک جرم ہے، وزیر قانون نے کہا کہ پولیس کا رویہ کافی حد تک بہتر ہو چکا ہے،

قانون سازی بہت اہم ہے لیکن یہ آپ کی مثبت سوچ ہی ہے جو بڑی تبدیلی لا سکتی ہے، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ریپ کیسز کے بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ریپ لاء کے آنے سے ریپ کیسز میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔