وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام کا لائیو سٹاک سیکٹر سے متعلق اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ زرعی جی ڈی پی میں لائیو سٹاک کی شراکت 60 فیصد ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے لائیو سٹاک سیکٹر سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 14 سالوں سے لائیو سٹاک …

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ زرعی جی ڈی پی میں لائیو سٹاک کی شراکت 60 فیصد ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے لائیو سٹاک سیکٹر سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 14 سالوں سے لائیو سٹاک کی مردم شماری نہیں ہو سکی، ملک میں موجود لائیو سٹاک کی تعداد معلوم ہونی چاہئے، اس سال ہمارے لائیو سٹاک کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے 24 فنکشنز میں لائیوسٹاک ونگ سے متعلق 7 خصوصی اور 9 انکلوسیو فنکشنز شامل ہیں۔ ڈیری کے شعبے میں دودھ کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ 61.69 ملین ٹن ہے جس میں انسانی کھپت کے لئے 49.7 ملین ٹن ہے۔ جی ڈی پی میں اس کا 6.1 فیصد حصہ ہے۔ سال 2019-20ءمیں دودھ کی مجموعی پیداوار 61,690.00 تھی۔ گوشت کی کل پیداوار 4.75 ملین ٹن ہے، لائیو سٹاک سیکٹر چمڑے کی صنعت کو 6.6 ملین کھالیں دیتا ہے اور کل برآمدات میں 5 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ لائیو سٹاک میں سیکٹرل گروتھ کے لئے بین الصوبائی رابطہ کی ضرورت ہے۔ صوبوں کے ذریعہ تجارت اور معاشی اہمیت کے حامل جانوروں کے امراض (ایف ایم ڈی، پی پی آر، اے اور زونوٹک بیماریوں) پر قابو پانا ضروری ہے۔ عالمی حلال فوڈ ٹریڈ مارکیٹ پر توجہ دینے کے ساتھ گوشت اور دودھ کی مصنوعات کی برآمد کے لئے نئی منڈیاں بھی تلاش کرنی چاہئیں۔

مزید خبریں