وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی کی سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کےنومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی نے سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے انتخابات میں نومنتخب صدر سینئر صحافی یاور عباس بخاری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل نیئر سرحدی، فنانس سیکرٹری طارق نصیر رائو، نائب صدور نوابزادہ خورشید خالد شاہ صدیق، نیئر عرفان الحق اور فرحت فاطمہ، جوائنٹ سیکرٹریز محمدارشد،دلشاد احمد، محور عباس ملک، اعجاز علی …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی نے سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے انتخابات میں نومنتخب صدر سینئر صحافی یاور عباس بخاری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل نیئر سرحدی، فنانس سیکرٹری طارق نصیر رائو، نائب صدور نوابزادہ خورشید خالد شاہ صدیق، نیئر عرفان الحق اور فرحت فاطمہ، جوائنٹ سیکرٹریز محمدارشد،دلشاد احمد، محور عباس ملک، اعجاز علی ساغر، عمید حجانہ، ناصر عباس اور آسیہ زمان ملک، انفارمیشن سیکرٹریز نوابزادہ شاہ علی اور سوشل میڈیا سیکرٹری محمد آصف عاصی،ایم یعقوب علوی اور گورنگ باڈی کے دیگر منتخب ممبران کیلئے بھی نیک تمنائوں کااظہار کیا۔

انہوں نےکہا کہ سرائیکی جرنلسٹس فورم جیسے پلیٹ فارمز علاقائی زبان، ثقافت اور صحافتی اقدارکے فروغ میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ، صحافی برادری کے مسائل کےحل اور قومی یکجہتی کےلیے موثر کردار اداکرے گی۔اورنگزیب خان کھچی نےکہا کہ صحافت جمہوریت کی مضبوطی میں ستون کی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلیے تعاون جاری رکھے گی۔