وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا قومی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ کوئی مذہب دہشت گردی نہیں سکھاتا، تمام مذاہب انسانیت، رواداری اور بھائی چارے کا سبق دیتے ہیں، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پورے ملک میں کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے، ناموس رسالت کے قانون کو ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کو مزید …

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ کوئی مذہب دہشت گردی نہیں سکھاتا، تمام مذاہب انسانیت، رواداری اور بھائی چارے کا سبق دیتے ہیں، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پورے ملک میں کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے، ناموس رسالت کے قانون کو ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کو مزید موثر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب انسانیت، رواداری اور بھائی چارے کا سبق دیتے ہیں، ہر فرد اپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق عمل کرے تو امن یقینی ہو گا، ہر مذہب انسانیت کی قدر کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان نفرت پھیلانے والے عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔

Leave a Reply