وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا پاکستان پوسٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کو منافع بخش ادارہ بنا چکے ہیں، ماضی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اداروں کو نقصان پہنچا ، سیاسی اثر و رسوخ بھی اداروں کی تباہی کی بڑی وجہ ہے، 6 ماہ تک میڈ ان پاکستان مصنوعات پوری دنیا میں متعارف کرانے کے لئے ای کامرس لا رہے ہیں، 614 …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کو منافع بخش ادارہ بنا چکے ہیں، ماضی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اداروں کو نقصان پہنچا ، سیاسی اثر و رسوخ بھی اداروں کی تباہی کی بڑی وجہ ہے، 6 ماہ تک میڈ ان پاکستان مصنوعات پوری دنیا میں متعارف کرانے کے لئے ای کامرس لا رہے ہیں، 614 مختلف برانڈز پاکستان پوسٹ کے ذریعے اپنی مصنوعات کی ترسیل کریں گے۔ اتوار کو اسلام آباد میں پاکستان پوسٹ کے زیر اہتمام منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پوسٹل سروسز میں بہتری آئی ہے۔ ہم نے آتے ہی اس کی بہتری کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ مشکل وقت ضرور گزرا تاہم ہم نے دن رات محنت کر کے بہتری لائی۔ ہم نے الیکٹرانک منی آرڈر متعارف کرایا جس کے تحت 50 ہزار روپے تک کی رقم اسی روز پاکستان پوسٹ کا عملہ دہلیز تک پہنچاتا ہے۔ ہم نے ای کامرس کی طرف جانا ہے۔ ٹریکنگ سسٹم کے لئے ہم نے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائیں جس میں اب تک 50 ہزار تک افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈ ان پاکستان مصنوعات دنیا میں کہیں بھی پہنچانے کے لئے آئندہ 6 ماہ میں اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔ پاکستان پوسٹ میں ای ایم ایس پلس شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے ہر سال حوالہ، ہنڈی یا دیگر غیر قانونی ذرائع سے 20 ارب روپے پاکستان بھجوائے جا رہے ہیں ،اس حوالے سے ہم نے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک کو بریفنگ دی ہے کہ پاکستان پوسٹ پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے بینک کے ذریعے بھجوائی جانے والی رقم مفت ان کے گھرو ںتک پہنچائے گا۔ اس ضمن میں سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے ہماری تجویز سے اتفاق کیا ہے ۔ اس کے لئے بائیو میٹرک کا عمل ہونا ہے جس پر ایک ماہ لگے گا۔

Leave a Reply