وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ اگرکیلبری کوئین کے پاس ”غیبی امداد“ پہنچی تو میڈیا پر چلانے کی بجائے چیف جسٹس سے رجوع کرتیں،جعلی قطری خطوط، کیلبری فونٹ اور ڈاکٹرز کے فرمائشی خطوط کے علاوہ ایک کاغذ کا ٹکڑا اس خاندان نے پیش نہیں کیا،”کیلبری پروڈکشن“ کی تازہ ترین قسط بھی بظاہر ڈان لیکس جیسے …

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ اگرکیلبری کوئین کے پاس ”غیبی امداد“ پہنچی تو میڈیا پر چلانے کی بجائے چیف جسٹس سے رجوع کرتیں،جعلی قطری خطوط، کیلبری فونٹ اور ڈاکٹرز کے فرمائشی خطوط کے علاوہ ایک کاغذ کا ٹکڑا اس خاندان نے پیش نہیں کیا،”کیلبری پروڈکشن“ کی تازہ ترین قسط بھی بظاہر ڈان لیکس جیسے کسی درباری قصہ خواں کے ذہن کے اختراع محسوس ہوتی ہے،شہباز شریف، سیف الرحمٰن اور جسٹس قیوم کی ساتھ پوری اور واضح گفتگو یوٹیوب پر انہیں شرمندہ کرنے کیلئے موجود ہے۔ ہفتہ کو مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیلبری کوئین نے ایک مرتبہ پھر قوم کا وقت ضائع کرنے کی کوشش کی،کیلبری کوئین کے پاس "غیبی امداد” پہنچی تو میڈیا پر چلانے کی بجائے چیف جسٹس سے رجوع کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 2017ءسے آج تک جتنے بھی ثبوت اس خاندان نے پیش کئے وہ جھوٹے، جعلی اور شریف فونڈری میں تیار شدہ ہیں،جعلی قطری خطوط، کیلبری فونٹ اور ڈاکٹرز کے فرمائشی خطوط کے علاوہ ایک کاغذ کا ٹکڑا اس خاندان نے پیش نہیں کیا۔مراد سعید نے کہا کہ ”کیلبری پروڈکشن“ کی تازہ ترین قسط بھی بظاہر ڈان لیکس جیسے کسی درباری قصہ خواں کے ذہن کے اختراع محسوس ہوتی ہے،پہلے دن سے اپنی صفائی پیش کرنے کی بجائے عدالتوں اور اداروں پر حملوں کا سہارا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی خرید و فروخت کے ناقابل تردید شواہد کیلبری کوئین کی بائیں جانب تشریف فرما انکے چچا کے خلاف موجود ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف، سیف الرحمٰن اور جسٹس قیوم کی ساتھ پوری اور واضح گفتگو یوٹیوب پر انہیں شرمندہ کرنے کیلئے موجود ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply