وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا تقریب سے خطاب

اٹک 5مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ماں کی گود بچے کی بہترین درسگاہ ہے۔ بچے عظیم قوم بننے جا رہے ہیں اور مستقبل میں انہی میں سے محمد بن قاسم، قائدِ اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال جیسی عظیم شخصیات کی صفات رکھنے والے سامنے آئیں گے۔ 100کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے اٹک میں بارانی زرعی یونیورسٹی کے …

اٹک 5مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ماں کی گود بچے کی بہترین درسگاہ ہے۔ بچے عظیم قوم بننے جا رہے ہیں اور مستقبل میں انہی میں سے محمد بن قاسم، قائدِ اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال جیسی عظیم شخصیات کی صفات رکھنے والے سامنے آئیں گے۔ 100کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے اٹک میں بارانی زرعی یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے متلاشیوں کے لیے بہترین درسگاہ ثابت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الصادق پبلک سیکنڈری سکول کے17ویں یومِ والدین اور تقسیمِ انعامات کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

Leave a Reply