اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے چین کے نئے سفیر یاﺅ جنگ کو مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان حکومت چین کی سی پیک پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان اور چین کے درمیان دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چینی سفیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے …
وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان کی چینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے چین کے نئے سفیر یاﺅ جنگ کو مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان حکومت چین کی سی پیک پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان اور چین کے درمیان دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چینی سفیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے صوبہ بلوچستان کی طرف سے چینی سفیر کونیک خواہشات کا پیغام دیا۔ اس موقع پر مولانا امیر زمان نے کہا کہ علماءاسلام (ف) اور بلوچستان حکومت چین کی سی پیک پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان اور چین کے درمیان دوستی مضبوط سے مضبوط ہو رہی ہے۔ مولانا امیر زمان نے کہا کہ سی پیک پالیسی کو جلدازجلد مکمل ہونا چاہیئے اور جمعیت علماءاسلام (ف) بلوچستان حکومت پاکستان اور حکومت چین کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی کیونکہ سی پیک بلوچستان کے لیے خوشحالی کا نیک شگون ہے۔ اس موقع پر مولانا امیر زمان نے پاکستان سے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ کی خدمات کو بھی سراہا۔








