اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان سے پاکستان کے دورہ پر آئے سعودی وفد نے احمد حامد الغامدی کی قیادت میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے بیان کے مطابق وزیر پٹرولیم نے وفد کے شرکاءپر واضح کیا کہ سعودی عرب پاکستان کا مسلم برادر ملک ہے اور پاکستان سعودی عرب …
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان سے سعودی وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان سے پاکستان کے دورہ پر آئے سعودی وفد نے احمد حامد الغامدی کی قیادت میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے بیان کے مطابق وزیر پٹرولیم نے وفد کے شرکاءپر واضح کیا کہ سعودی عرب پاکستان کا مسلم برادر ملک ہے اور پاکستان سعودی عرب کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہمارے دورحکومت میں سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ سعودی وفد نے وزیر پٹرولیم کو اپنے گوادر کے دورہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم گوادر میں آئیل ریفائنری لگانے کا اصولی فیصلہ کر چکے ہیں، جس سے خطہ میں صاف شدہ تیل کی فراہمی میں اضافہ ہو سکے گا۔ سعودی وفد نے کہا کہ ہماری حکومت نے پاکستان سے کہا ہے کہ ریفائنری لگانے کےلئے ہمیں گوادر میں مناسب جگہ فراہم کی جائے۔ وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے شرکاءوفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفد کی پاکستان آمد باہمی تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے میں بہت سودمند ثابت ہو گی جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کےلئے باہمی تعاون کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔








