اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پیر کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری عبدالستار کھوکھر کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ غلام سرور خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کروناوائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور ہیلتھ کاو¿نٹرز کا معائنہ کیا۔ وزارت صحت کے عملے نے وفاقی وزیر کو چین آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے عمل سے متعلق بریفنگ …
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ، کروناوائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور ہیلتھ کاو¿نٹرز کا معائنہ ، چین سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے عمل سے متعلق بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پیر کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری عبدالستار کھوکھر کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ غلام سرور خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کروناوائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور ہیلتھ کاو¿نٹرز کا معائنہ کیا۔ وزارت صحت کے عملے نے وفاقی وزیر کو چین آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے عمل سے متعلق بریفنگ دی۔ غلام سرور خان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سے بچاو¿ اور احتیاطی تدابیر اور چین سے آنے والی پروازوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ ایئر پورٹ پر چین اور دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی مکمل سکریننگ کی جارہی ہے۔ ایئر پورٹ منیجر اسلام آباد نے اس کے متعلق بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے انٹرنیشنل آمد لیول 2 کا دورہ کیا اور کرونا وائرس سے بچاﺅ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ غلام سرور خان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر جاری پراجیکٹس سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر کو مسافروں کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔








