اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ عمران خان نہ صرف کھلاڑی بلکہ کپتان رہے، ان کے کھلاڑیوں کے خلاف بیان پر افسوس ہوا، پی ایس ایل میں باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو شکریہ کے خطوط لکھیں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ عمران خان نہ صرف کھلاڑی بلکہ کپتان رہے، ان کے کھلاڑیوں کے خلاف بیان پر افسوس ہوا، پی ایس ایل میں باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو شکریہ کے خطوط لکھیں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے یہ دیکھنا تھا کہ موجودہ حالات میں یہاں کرکٹ میچ ہو سکتا ہے یا نہیں، لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر حملہ کے بعد آج تک کوئی کرکٹ میچ نہیں ہوا تھا، پی ایس ایل کے انعقاد سے دہشت گردی کو شکست دی، عمران خان نہ صرف کھلاڑی ہیں بلکہ وہ کپتان رہے۔ انہوں نے ورلڈ کپ جیتا مگر ان کی طرف سے کھلاڑیوں کے خلاف بیان پر افسوس ہوا۔







