وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان کی برطانوی وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور بزنس ٹو بزنس کانفرنسز کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس جیس سہولیات دینی چاہئیں۔وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے یہ بات یہاں برطانیہ سے آئے ہوئے اعلیٰ …

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور بزنس ٹو بزنس کانفرنسز کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس جیس سہولیات دینی چاہئیں۔وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے یہ بات یہاں برطانیہ سے آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اجلاس میں کہی ۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کی ان کمپنیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا جو سی پیک کے مختلف پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ، ان برطانوی کمپنیوں کی بولی کے عمل تک رسائی، معاملات کو کھلا رکھنے اور شفافیت کے حوالہ سے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply