لاہور۔5 اپریل (اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری ہو نے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بھی سر کلر جاری کر دیا ہے اور آنے والے چند دنوں میں اس کی پہلی ادائیگی ہو جائے گی،پاکستان دنیا کے ان سر فہرست 10 ممالک میں شامل ہے جو کاروباری آسانیوں کے حوالے سے اصلاحات کر رہے ہیں ۔ان خیالات …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا ”پاکستان میں کاروباری آسانیاں “ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔5 اپریل (اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری ہو نے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بھی سر کلر جاری کر دیا ہے اور آنے والے چند دنوں میں اس کی پہلی ادائیگی ہو جائے گی،پاکستان دنیا کے ان سر فہرست 10 ممالک میں شامل ہے جو کاروباری آسانیوں کے حوالے سے اصلاحات کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ےہاں آل پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام ”پاکستان میں کاروباری آسانیاں “ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انجینئر خرم دستگیر نے بیدیا ں روڈ پر دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اندوہناک واقعہ ہے لیکن اس طرح کی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کےلئے آپریشن ضرب عضب کے بعد رد الفساد شروع کیا ہے اورانشاءاللہ بہت جلد اس ناسو رکو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔







