وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی زیر صدارت پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹےکسٹائل اینڈ اپیرل کا اجلاس،پاکستان اورچین کے مابین بڑھتے ہوئے تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر تجارت اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی زیر صدارت پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹےکسٹائل اینڈ اپیرل کا اجلاس،پاکستان اورچین کے مابین بڑھتے ہوئے تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر تجارت
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی جی ایم ای اے) اور چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹےکسٹائل اینڈ اپیرل (سی سی سی ٹی) کے اجلاس کی صدارت کی جس کے وہ اعزازی مہمان تھے۔ وزیر تجارت نے چین سے پاکستان آنے والے وفد اور سی سی سی ٹی کے وائس چیئرمین وانگی یو کا خیرمقدم کیا۔ وزیر تجارت نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور چائنا کے برآمدی و درآمدی چیمبر کے مابین تعاون بارے مفاہمت کی یادداشت کو سراہا جس کے تحت دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ نمائشوں میں شرکت ، مصنوعات کا تبادلہ اور ٹےکسٹائل وگارمنٹس شعبہ کی ترقی کےلئے آئیڈیاز کا تبادلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ چین اور پاکستان کے مابین وفود کے دوروں، تربیت اور ورکنگ گروپ بارے انتظامات جیسے شعبوں میں تعاون بھی شامل ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزارت تجارت چائنا چیمبر آف کامرس فارامپورٹ اینڈایکسپورٹ آف ٹےکسٹائل اینڈ اپیرل پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مابین تعاون کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔








