وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی پاکستان فرانس بزنس کونسل کے چیئر مین تھیری فلیمین کی قیادت میں وفد سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے پاکستان اور فرانس میں تجارت کے فروغ کے لئے کاروباری مواقع بار ے کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ پاکسان فرانس بزنس کونسل کے وفد نے زرعی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بات پاکستان فرانس بزنس کونسل …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے پاکستان اور فرانس میں تجارت کے فروغ کے لئے کاروباری مواقع بار ے کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ پاکسان فرانس بزنس کونسل کے وفد نے زرعی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بات پاکستان فرانس بزنس کونسل کے چیئر مین تھیری فلیمین کی قیادت میںملا قات کرنے والے وفد سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے وفدکا خیر مقدم کیا۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تجارتی مارکیٹ بڑے پیمانے پر پھیل گئی ہے اور اس طرح یہاں پر منافع بخش سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پائے جاتے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply