اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس سے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین باہمی تجارت کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ گزشتہ تین سالوں سے نہ صرف پاکستان کی یورپی ممالک کے لئے برآمدات میں37 فیصد اضافہ ہوا ہے بلکہ یورپ سے مشینری اور کیمیکلز اور کپڑا رنگنے والے رنگوں پر مشتمل یورپی …
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی یورپی پارلیمنٹ میں بین الا قوامی تجارت کی کمیٹی کے رکن جان زہرادل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس سے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین باہمی تجارت کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ گزشتہ تین سالوں سے نہ صرف پاکستان کی یورپی ممالک کے لئے برآمدات میں37 فیصد اضافہ ہوا ہے بلکہ یورپ سے مشینری اور کیمیکلز اور کپڑا رنگنے والے رنگوں پر مشتمل یورپی یونین کے ممالک سے پاکستان کےلئے برآمدات میں بھی 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں یورپی پارلیمنٹ میں بین الا قوامی تجارت کی کمیٹی کے رکن جان زہرادل سے ملاقات کے دوران کیا۔ برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کی موصولہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نے جان زہرادل کو حکومت پاکستان کے ان اقدامات سے آگاہ کیا جو کہ پاکستان میں مصنوعات کی تیاری کے حالت کار میں بہتری کےلئے کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امداد کی بجائے تجارت کے ذریعے اپنی معیشت کو مضبوط بنانے پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔









