لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پرسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق قرارداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔خالد مقبول صدیقی نے مقامی حکومتوں کے ڈھانچے کو آئینی …
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات، مقامی حکومتوں کے نظام کو بااختیار بنانے پر اتفاق

مزید خبریں
لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پرسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔
ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق قرارداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔خالد مقبول صدیقی نے مقامی حکومتوں کے ڈھانچے کو آئینی حیثیت دینے اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت اس وقت مضبوط ہوتی ہے جب عوام کو بنیادی سہولیات اور اختیارات ان کی اپنی سطح پر دستیاب ہوں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی منظور شدہ قرارداد اب پارلیمنٹ کی منظوری کی متقاضی ہے تاکہ ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر بااختیار مقامی حکومتیں قائم کی جا سکیں اور عوام کو روزمرہ مسائل کے حل کے لئے حقیقی سہولت میسر آئے۔ وفد میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سمیت اراکین اسمبلی احمد اقبال، راجہ شوکت بھٹی، افتخار احمد چھچر اور طارق گل بھی شریک تھے۔








