وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کانووکیشن سے خطاب

لاہور۔4 مئی(اے پی پی )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے17ویں کانووکیشن میں بینائی سے محروم محمد عارف مغل کو اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیاجبکہ نیوی کے ماہرِ نفسیات فیاض احمد انجم نے سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کانووکیشن پہلے سیشن کے مہمانِ خصوصی تھے ،جنہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کے ہمراہ طلباء …

لاہور۔4 مئی(اے پی پی )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے17ویں کانووکیشن میں بینائی سے محروم محمد عارف مغل کو اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیاجبکہ نیوی کے ماہرِ نفسیات فیاض احمد انجم نے سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کانووکیشن پہلے سیشن کے مہمانِ خصوصی تھے ،جنہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کے ہمراہ طلباء وطالبات میں ڈگریاںاور میڈلز تقسیم کیے۔وائس چانسلر کے مطابق دو روزہ کانووکیشن میں کُل 1828طلباء کو میڈلز اور ڈگریاں عطا کی جائیں گی جن میں354ایم فِل، 290ایم اے ایم ایس سی اور1161بی اے بی ایس سی شامل ہیں۔پہلے سیشن میں وائس چانسلر اوروفاقی وزیر شفقت محمود نے23طلباء وطالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا جبکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کو میڈلز سے نوازا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شفقت محمودکا کہنا تھا کہ جی سی یو کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت اعزاز کی بات ہے، علیل ہونے کے باوجودبھی آیا،جی سی یو سینٹر آف ایکسلینس ہے،اعلی تعلیمی اداروں سے کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے کے لیے نصاب کی اپ گریڈیشن اور مستقل فیکلٹی ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ جامعات کو چاہیے کے مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق طلبہ و طالبات کو تیار کریں۔ حکومت کو معاشی چیلنجز درپیش ہیں لیکن جلد ان پر قابو پالیں گے۔ اگلے تین چار سالوں میں ایسے نظام کی طرف جارہے ہیں جس میں صرف مستحق طلبہ و طالبات کو سکالر شپس ملیں گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیر شا ہ کہنا تھا کہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن اور کیو ایس نے گزشتہ برسوں میں پہلی مرتبہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو عالمی رینکنگ میں شامل کیا ہے۔اس وقت جی سی یو کا شمار ایشیاء کی400بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے ۔انہوںے نے مزید بتایا کہ رواں برس جی سی یو کو ٹائمز ہائرایجوکیشن کی جانب سے لیڈر شپ اور مینجمنٹ ایوارڈ کے لیے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔وائس چانسلر کامزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ چند گریجو ایٹس اور 13پی ایچ ڈی سکالرز کو اس کانووکیشن میں ڈگریاں جاری نہیں کیا جا سکیں کیونکہ شعبہ ہائر ایجوکیشن سے جی سی یو کے کنٹرولر امتحانات کو توسیع دینے میں تاخیر ہوئی اور ان کے دستخط ڈگریوں پر لازمی تھے۔پروفیسر حسن شاہ نے بتایا کہ کنٹرولر امتحانات کی ریگولر تعیناتی کے لیے ہائر ایجوکیشن پنجاب کو 3سال قبل سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد ٹرمزآف ریفرنسز بجھوادیئے تھے جو ابھی تک منظور نہیں ہو سکے۔البتہ وائس چانسلر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ جی سی یو کی فیکلٹی پہلے کے مقابلے میں اب بہت مضبوط ہے پچھلے 3سالوں میں 17سلیکشن بورڈز میں14پروفیسرز،3ممتاز پروفیسرز،27ایسوسی ایٹ پروفیسرز،34اسسٹنٹ پروفیسرز اور 2غیر ملکی پروفیسرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جس سے یونیورسٹی کا تحقیقی اور تدریسی عمل مستحکم ہو اہے۔پروفیسر حسن امیر شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ کالا شاہ کاکو کیمپس میں اکیڈمک بلاک اورہاسٹل تقریبا مکمل ہو چکے ہیںجبکہ ایڈمنسٹریٹو بلاک اور رہائشی اپارٹمنٹس پر کام جاری ہے۔انہوں نے اس موقع پر جی سی یو کے طلباء کی سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں میں کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے5طالبعلموں کو ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی میڈلز سے نوازا۔ تقریری مقابلوں میں مجموعی طور پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فروا اعوان کو بہترین فی میل گریجوایٹ قرار دیتے ہوئے ”ڈاکٹر سعدیہ کرامت میڈل”سے نوازا گیاجبکہ ابرار علی نے بہترین انٹر میڈیٹ طالبعلم کا اعزازاور ”دائود الیاس میڈل ”اپنے نام کیا۔عبداللہ نے ”پروفیسر جی ڈی سوندھی میڈل ”حاصل کیا۔ڈرامیٹکس میں اعلیٰ کارکردگی پر علی نواز خان کو ”دی تھیسپین میڈل”سے نوازا گیاجبکہ بہترین انگریزی مقرر کا اعزاز اور ”ولید اقبال میڈل”عبداللہ مشتاق نے حاصل کیا۔پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں عاصمہ حیات،نعمان جمیل خان،ندیم اللہ،الماس ستار،عمار یاسر،مصباح ناز،محمد الیاس فاخر،عروش شبیر،ندا خالد،مہرین اکرم،دلاور علی،سیدہ امبر یوسف،نیر عباس،عامر خان شاہد،صائمہ احسان،فیاض احمد انجم،شگفتہ صابر،حمیرا ماجد،روبینہ یاسمین،عائشہ عظیم،محمد عارف مغل،سنبل نسیم اور شگفتہ پروین شامل ہیں۔

Leave a Reply