وفاقی وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم اس ایوان کو افہام و تفہیم کے ساتھ چلانا چاہتے ہیں‘ گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے کبھی قائد ایوان کو بات کرنے سے نہیں روکا تاہم وزیراعظم عمران خان کو پہلے دن ہی جس طرح سے ایوان میں بات کرنے سے روکا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ جمعرات …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم اس ایوان کو افہام و تفہیم کے ساتھ چلانا چاہتے ہیں‘ گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے کبھی قائد ایوان کو بات کرنے سے نہیں روکا تاہم وزیراعظم عمران خان کو پہلے دن ہی جس طرح سے ایوان میں بات کرنے سے روکا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سابق سپیکر نے واک آﺅٹ کا جو اعلان کیا وہ افسوسناک ہے۔ ایوان کا اچھا ماحول انہوں نے پامال کیا ہے‘ حکومت نے اتنی بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی کا مسئلہ حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی ایسا موقع نہیں آیا کہ جب وزیراعظم نے بیان دینا چاہا تو اپوزیشن نے انہیں روکا۔ جس دن وزیراعظم منتخب ہوئے اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کو جس طرح روکا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ خواجہ آصف نے بطور وزیر دفاع شیریں مزاری کے خلاف انتہائی نازیبا اور گھٹیا زبان استعمال کی۔ ہم نے کبھی ایسی زبان استعمال نہیں کی۔ ہم اس ایوان کو افہام و تفہیم کے ساتھ چلانا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں