اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔ وہ بدھ کو سرسید سی اے ایس ای انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کیمپس بی 17- اسلام آباد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ نوجوان …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔ وہ بدھ کو سرسید سی اے ایس ای انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کیمپس بی 17- اسلام آباد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، نوجوانوں پر سرمایہ کاری ملک کے روشن مستقبل کےلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے قیام کے ساتھ بہتری میں منسلک ہوتی ہے، موجودہ حکومت نے تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور تعلیم کے شعبے کےلئے فنڈز میں خاطر خوا اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی آئی ہے اور سکولوں میں اندراج بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صنعت کے درمیان روابط ہماری اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہیں، یونیورسٹیوں کے صنعت سے روابط ہونے چاہئیں۔








