اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (سی آئی یو) پروفیسر ڈاکٹر محمد ٹی افضل نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں کامسیٹس یونیورسٹی اور وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر افضل نے وفاقی وزیر کو حال ہی میں عہدہ …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ٹی افضل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (سی آئی یو) پروفیسر ڈاکٹر محمد ٹی افضل نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں کامسیٹس یونیورسٹی اور وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر افضل نے وفاقی وزیر کو حال ہی میں عہدہ سنبھالنے اور کامسیٹس یونیورسٹی کے مسائل کے بارے میں بتایا جو کہ تیزی کے ساتھ حل کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی ایک قومی اثاثہ ہے اور یہ ان کی خواہش ہے کہ یہ جامعہ مزید ترقی کرے اور تھنک ٹینک کے طور پر قومی تعلیمی پروگراموں میں زیادہ فعال کردار ادا کرے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے موجودہ حکومت کے وعدوں کے مطابق معیاری تعلیم کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں جو کہ سب کی پہنچ میں ہے۔








