وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کا کامسیٹس یونیورسٹی میں نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے درست استعمال کو یقینی بناکر قوم کو درپیش مسائل کے حل میں مدد لی جا سکتی ہے، تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو فنی تربیت دے کر ملک کیلئے کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔ وہ جمعہ کو کامسیٹس یونیورسٹی کے شعبہ فن …

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے درست استعمال کو یقینی بناکر قوم کو درپیش مسائل کے حل میں مدد لی جا سکتی ہے، تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو فنی تربیت دے کر ملک کیلئے کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔ وہ جمعہ کو کامسیٹس یونیورسٹی کے شعبہ فن تعمیر اور ڈیزائنگ کے طلباءکے فائنل تھیسز کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر، رجسٹرار اسد ضیاءاور شعبہ کی سینئر فیکلٹی بھی موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی نوجوان نسل باصلاحیت ہے اور مجھے طلباءمیں آکر انتہائی خوشی محسوس ہوتی ہے، ہم سب اسی جستجو میں ہیں کہ تعلیم کے میدان میں زیادہ سے زیادہ ترقی کریں، امید ہے کہ یہاں کے طلباءمستقبل میں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply