وفاقی وزیر جہاز رانی وبندرگاہ میرحاصل بزنجو کا فیڈریشن چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری میں خطاب

کراچی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر جہاز رانی وبندرگاہ میرحاصل بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور سب کو بتانا چاہتا ہوں الیکشن وقت پر ہوں گے، ملک میں جمہوریت چلتی رہے گی، ڈی لمیٹیشن کا قانون جلد پاس ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو فیڈریشن چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری میں کاروباری برادری سے خطاب کے دوران کیا۔ اس …

کراچی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر جہاز رانی وبندرگاہ میرحاصل بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور سب کو بتانا چاہتا ہوں الیکشن وقت پر ہوں گے، ملک میں جمہوریت چلتی رہے گی، ڈی لمیٹیشن کا قانون جلد پاس ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو فیڈریشن چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری میں کاروباری برادری سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی ،ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل،فیڈریشن کی پورٹ وشپنگ کمیٹی کے چیئرمین طارق حلیم،وحیداحمد، اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر جہاز رانی وبندرگاہ نے کہا ہے کہ پی این ایس سی کوئی فیری سروس نہیں چلائے گی، نجی شعبہ چاہے فیری ایران لے جائے یا افریقہ،کے پی ٹی کے چارجز کم کرنے کیلئے غور کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply