اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلانگوان نے ملاقات کی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مس کرسٹالینا جارجیوا کے دورہ پاکستان میں میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے وزیر خزانہ کو شکریہ کا پیغام دیا اور کہا کہ اس دورہ سے انہیں پاکستان کی جانب سے مختلف …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلانگوان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلانگوان نے ملاقات کی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مس کرسٹالینا جارجیوا کے دورہ پاکستان میں میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے وزیر خزانہ کو شکریہ کا پیغام دیا اور کہا کہ اس دورہ سے انہیں پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تربیلا ہائیڈرو پاور توسیعی منصوبہ، لاہور کے تاریخی شہر کی بحالی اور سندھ ایجوکیشن پروگرام سے خصوصی طور پر متاثر ہوئی ہیں اور معیشت کے مختلف شعبوں میں موجودہ حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وزیر خزانہ نے عالمی بینک کی جانب سے حکومت پاکستان کو سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے سلسلہ میں فراہم کی جانے والی معاونت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔








