وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایف بی آر کی چیف کمشنرز کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے لئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4013 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے ہدف سے 19.4 فیصد زیادہ ہے‘ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں فیڈرل …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے لئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4013 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے ہدف سے 19.4 فیصد زیادہ ہے‘ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی چیف کمشنرز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں میں یہ اضافہ جولائی تا ستمبر کے دوران 41 ارب روپے کے ریفنڈز کی ادائیگی کے باوجود ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 19 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔ اسحق ڈار نے اس اہم کامیابی پر ایف بی آر کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے مجموعی اہداف کے حصول کے لئے اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے ٹیکس کی بنیاد کو حقیقی معنوں میں وسعت دینے کے لئے کوششوں پر زور دیا۔

Leave a Reply