وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ سوئس بنکوں میں رقوم کی معلومات تک رسائی کے حوالے سے معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ذریعے تسلیم کرلیا گیا ہے‘ پاکستان کے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط 21 مارچ کو ہونگے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ سوئس بنکوں میں رقوم کی معلومات تک رسائی کے حوالے سے معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ذریعے تسلیم کرلیا گیا ہے‘ پاکستان کے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط 21 مارچ کو ہونگے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے میں ان کے فنڈز سمیت تمام مطالبات تسلیم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 2005ءمیں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ڈبل ٹیکسیشن کا معاہدہ کیا تھا۔ 2013ءمیں جب ہماری حکومت آئی تو کابینہ میں سمری کے ذریعے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے حوالے سے معاہدہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی، سمری میں سوئٹزرلینڈ کے بنکوں میں پاکستانیوں کی رقوم کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

Leave a Reply