وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار سے ہفتہ کویہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چئیرمین منیر کمال کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران تمام متعلقہ فریقوںکی محنت کے باعث معیشت میں بہتری ہوئی ہے جس کا اب عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔وزیر خزانہ نے وفد کو …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار سے ہفتہ کویہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چئیرمین منیر کمال کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران تمام متعلقہ فریقوںکی محنت کے باعث معیشت میں بہتری ہوئی ہے جس کا اب عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ اصلاحات کا عمل جاری رہے گااور ریگولیٹری اور ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے مثبت تجاویز پر عمل درآمد پر غور کیا جائے گا۔وفد نے فنڈ تک زیادہ رسائی کے لئے حکومت سے تعاون پر گہری دلچسپی ظاہر کی۔

Leave a Reply