وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسان برادری کو قرض اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ڈالر کے ریٹ کی کوئی شرط نہیں ہوتی، ماضی میں جو بیان میں نے دئیے آج بھی وہی بات کرتا ہوں۔ ان …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسان برادری کو قرض اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ڈالر کے ریٹ کی کوئی شرط نہیں ہوتی، ماضی میں جو بیان میں نے دئیے آج بھی وہی بات کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”بریکنگ ویوز“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان برادری کو بجلی اور یوریا سستے ریٹس پر فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبہ جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے کو فروغ دینے پر توجہ دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مالی وسائل بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں