وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے معیشت کی بڑھوتری کے لئے پائیدار ڈیٹ مینجمنٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین سالوں کے دوران ترقیاتی اخراجات اور سماجی تحفظ کے بجٹ میں گرانقدر اضافے کے باوجود جی ڈی پی میں مجموعی قرضوں کی شرح نہیں بڑھی ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں ڈیٹ پالیسی کوآرڈینیشن آفس سے متعلق امور …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے معیشت کی بڑھوتری کے لئے پائیدار ڈیٹ مینجمنٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین سالوں کے دوران ترقیاتی اخراجات اور سماجی تحفظ کے بجٹ میں گرانقدر اضافے کے باوجود جی ڈی پی میں مجموعی قرضوں کی شرح نہیں بڑھی ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں ڈیٹ پالیسی کوآرڈینیشن آفس سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کے قرضوں سے متعلق شائع ہونے والے اپنے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد یہ بیان کرنا تھا کہ پاکستان اپنے قرضوں کی مناسب طور پر مینجمنٹ کر رہا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں پبلک ڈیٹ کی پائیداریت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے ڈیٹ آفس پر زور دیا کہ اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

Leave a Reply