اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات ہوئی‘ جس میں انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہا۔ …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات ہوئی‘ جس میں انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں راہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ اصلاحات ملک میں انتخابی نظام میں بہتری لانے اور جمہوری اقدار کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرےں گی۔ملاقات میں پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔







