اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آئی ایف سی کی وائس پریذیڈنٹ برائے پورٹ فولیو مینجمنٹ سارن کیبٹ کولی بیلی نے ملاقات کی۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا متھو ایلان گوان اور آئی ایف سی کے ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ موعید مخلوف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر خزانہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے آئی ایف سی کی وائس پریذیڈنٹ کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آئی ایف سی کی وائس پریذیڈنٹ برائے پورٹ فولیو مینجمنٹ سارن کیبٹ کولی بیلی نے ملاقات کی۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا متھو ایلان گوان اور آئی ایف سی کے ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ موعید مخلوف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر خزانہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سالوں میں آئی ایف سی کے ساتھ پاکستان کی پارٹنر شپ مستحکم ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے آئی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں زیر بحث لائے گئے امور کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور آئی ایف سی کے درمیان مجوزہ پاکستان انفراسٹرکچر بینک کے قیام پر اصولی اتفاق طے پا گیا ہے۔ یہ بینک ملک میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے لئے نجی فنانسنگ و سرمایہ کاری کو بڑھانے کی حکومتی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔









