اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مولانا فضل الرحمن نے انتخابی اصلاحات پر بھی تبادلہ …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات،پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مولانا فضل الرحمن نے انتخابی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی انتخابی اصلاحات لانے کے حوالہ سے کوششوں اور فیصلوں کو سراہا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ یہ اصلاحات طویل عرصہ تک جاری رہیں گی تاکہ ملک میں انتخابی نظام کو بہتر اور انہیں مستحکم کیا جائے۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








