اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت شفافیت و گڈ گورننس کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے،اس حوالے سے پاکستان کے لئے اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ میں شمولیت بہت اہم ہے،تمام شراکت دار مل کر قابل عمل نیشنل ایکشن پلان تیار کریں گے۔وہ جمعرات کو یہاں اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ (او جی پی) …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ سے متعلق قومی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت شفافیت و گڈ گورننس کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے،اس حوالے سے پاکستان کے لئے اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ میں شمولیت بہت اہم ہے،تمام شراکت دار مل کر قابل عمل نیشنل ایکشن پلان تیار کریں گے۔وہ جمعرات کو یہاں اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ (او جی پی) سے متعلق قومی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ او جی پی کے سفیر اور بانی رکن فلورینسیو بچ اباد، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر او جی پی جو پاول، ڈی ایف آئی ڈی کی سربراہ جوانا ریڈ، سیکرٹری خزانہ، سفارتکاروں، ترقیاتی شراکت داروں، صوبائی حکومتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان او جی پی کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے پرعزم ہے، ہم نے رضاکارانہ طور پر او جی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شفافیت و گڈ گورننس کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ اس حوالے سے انتظامی اور قانونی لحاظ سے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔








