وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، پاکستان میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے لئے مالی وسائل کی فراہمی کی روک تھام کے نظام کا جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے لئے مالی وسائل کی فراہمی کی روک تھام کے نظام کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، پاکستان میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے لئے مالی وسائل کی فراہمی کی روک تھام کے نظام کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے لئے مالی وسائل کی فراہمی کی روک تھام کے نظام کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس می فنانس ڈویژن اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے اجلاس کو وفاقی حکومت کی جانب سے قوانین میں ترامیم کے ذریعے پاکستان میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے لئے مالی وسائل کی فراہمی کی روک تھام سے متعلق اصلاحات کے نفاذ کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے لئے مالی وسائل کی فراہمی کی روک تھام کے قوانین کے نفاذ کے سلسلے میں کئے گئے کام کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ منی لانڈرنگ کی لعنت کا خاتمہ ہو اور دہشتگردوں کی مالی وسائل تک رسائی موئثر طریقے سے روکی جا سکے۔







