وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں کمپنیز بل جو ان دنوں اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے کی منظوری کے معاملات پر غور کیا گیا،اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان، چیئرمین ایس ای سی پی ظفر الحق حجازی نے بھی شرکت کی اور وفاقی وزیر خزانہ کو بل سے متعلق قانون …

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں کمپنیز بل جو ان دنوں اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے کی منظوری کے معاملات پر غور کیا گیا،اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان، چیئرمین ایس ای سی پی ظفر الحق حجازی نے بھی شرکت کی اور وفاقی وزیر خزانہ کو بل سے متعلق قانون سازی کیلئے کئے جانے والے تمام اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ بل کو کثرت رائے سے منظور کرانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کی جانب سے بل کے حوالہ سے بہتری کیلئے قابل قدر رہنمائی، تجاویز اور سفارشات کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے ایس ای سی پی اور وزارت خزانہ پر زور دیا کہ وہ اس مقصد کیلئے اراکین اسمبلی کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کریں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بل کے اجراءکی اس وقت اشد ضرورت ہے تاکہ کارپوریٹ سیکٹر خصوصاً چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی اور بہتری کیلئے 32 سال پرانے کمپنیز ایکٹ کو بہتر قانونی فریم ورک دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Leave a Reply