اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار بڑھانے اور آڈٹ کے معیار میں بہتری لانے سے متعلق اصلاحات کا جائزہ اجلاس ہوا۔ آڈیٹر جنرل رانا اسد امین نے اجلاس کو ادارے کی کارکردگی اور حالیہ برسوں میں کئے جانے والے اقدامات و اصلاحات کے ساتھ ساتھ آڈیٹر جنرلز ایکٹ کے نمایاں خدوخال کے بارے میں …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار بڑھانے،آڈٹ کے معیار میں بہتری لانے سے متعلق اصلاحات کا جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار بڑھانے اور آڈٹ کے معیار میں بہتری لانے سے متعلق اصلاحات کا جائزہ اجلاس ہوا۔ آڈیٹر جنرل رانا اسد امین نے اجلاس کو ادارے کی کارکردگی اور حالیہ برسوں میں کئے جانے والے اقدامات و اصلاحات کے ساتھ ساتھ آڈیٹر جنرلز ایکٹ کے نمایاں خدوخال کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آڈٹ اچھی گورننس کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور یہ شفافیت کے فروغ و احتساب کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ موثر آڈٹ مالی بے قاعدگیوں کو دور کرنے کی حکومتی کوششوں کو تقویت دیتا ہے۔ انہوں نے آڈیٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور اصلاحات کے ایجنڈے کو سراہتے ہوئے آڈٹ کے نتیجہ میں وصولیوں میں سو فیصد اضافہ کی تعریف کی جو2014-15ءمیں 40 ارب روپے سے 2015-16ءمیں 81 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ اس کے علاوہ 7 لاکھ سے زائد پنشنرز کو ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے پنشنرز کی سہولت کے لئے اس عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔








