وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر کو اس حوالہ سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ تخمینہ جات کی تیاری اگلے مرحلہ میں پہنچ گئی ہے۔ اس سلسلہ میں مختلف شراکت داروں بشمول کاروباری برادری، چیمبرز …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر کو اس حوالہ سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ تخمینہ جات کی تیاری اگلے مرحلہ میں پہنچ گئی ہے۔ اس سلسلہ میں مختلف شراکت داروں بشمول کاروباری برادری، چیمبرز آف اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں اور اقتصادی ماہرین سے مشاورت اور اس سلسلہ میں حاصل تجاویز کے بارے میں وزیر خزانہ کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ مختلف شراکت داروں سے موصول ہونے والی تجاویز اور آراءکو بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے زیر غور لایا جانا چاہئے۔

Leave a Reply