اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) ملک میں جاری چھٹی قومی خانہ و مردم شماری پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون بیرسٹر ظفر اﷲ خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے شماریات خواجہ ظہیر احمد، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری شماریات ڈویژن نے …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،ملک میں جاری چھٹی قومی خانہ و مردم شماری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) ملک میں جاری چھٹی قومی خانہ و مردم شماری پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون بیرسٹر ظفر اﷲ خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے شماریات خواجہ ظہیر احمد، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری شماریات ڈویژن نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف شماریات نے اجلاس کو بتایا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلہ کی سرگرمیاں سات دن سے جاری ہیں۔ ملک بھر کے 40 ہزار بلاکس میں شماریاتی کام بلاتعطل جاری ہے۔ پہلے مرحلہ کے تحت کافی کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے اور تمام شماریاتی سرگرمیاں رائج طریقہ کار کے مطابق مکمل کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے مردم شماری کے کام میں مصروف فوجی عملہ سمیت تمام اہلکاروں کی لگن کو سراہا اور اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔








