اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، جاری منصوبوں کی تکمیل سے 2018ءکی ابتداءمیں نیشنل گرڈ میں اضافی بجلی شامل ہو جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی۔ وہ توانائی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، جاری منصوبوں کی تکمیل سے 2018ءکی ابتداءمیں نیشنل گرڈ میں اضافی بجلی شامل ہو جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی۔ وہ توانائی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پانی و بجلی، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، سیکرٹری تجارت اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے اجلاس کو ملک میں بجلی کی طلب و رسد کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام پاور کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری گرمی کی حالیہ لہر کے باعث بجلی کی طلب میں بہت اضافہ ہوا ہے لیکن لوگوں کی سہولت کیلئے بہتر انداز میں لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔








