وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی نئے سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نئے سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وزارت خزانہ کے لئے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔وہ جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ کے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں پر پیشرفت کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نئے سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وزارت خزانہ کے لئے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔وہ جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ کے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں پر پیشرفت کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ سیکرٹری خزانہ کلیدی عہدوں پر اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے سیکرٹری اور ان کی ٹیم کے لئے فوری ٹاسک آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری اور جاری مختلف اصلاحات و اقدامات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے۔

Leave a Reply