اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ غربت کی سطح میں کمی ہوئی ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی معیشت 300 ارب سے تجاوز کر گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ غربت کی سطح میں کمی ہوئی ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی معیشت 300 ارب سے تجاوز کر گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی پیشرفت کا اعتراف کیا ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں زراعت کے شعبہ کو ریلیف دیا جائے گا جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ پر بھی توجہ دی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت گزشتہ چار سالوں کے دوران اقتصادی اشاریوں کے سبب اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ترقی کی طرف بڑھ رہی ہے۔








