وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی وفاقی وزیر زاہد حامد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی توسیع پر اتفاق رائے موجود ہے، نہ پہلے اکیلے فیصلہ کیا تھا نہ اب کریں گے، سب کی مشاورت شامل ہو گی، دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وفاقی وزیر زاہد حامد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے …

اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی توسیع پر اتفاق رائے موجود ہے، نہ پہلے اکیلے فیصلہ کیا تھا نہ اب کریں گے، سب کی مشاورت شامل ہو گی، دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وفاقی وزیر زاہد حامد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملہ پر ہم تمام سیاسی جماعتوں سے کھلے دل کے ساتھ مشاورت کریں گے، ہم نے اکیلے فیصلہ نہ پہلے کیا اور نہ اب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے اتفاق رائے سے کرنے کی کوشش کریں گے، آج کا قومی اسمبلی کا اجلاس سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد بلایا گیا، اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس فوری بلایا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہے اور ہم متحد ہو کر اس کا خاتمہ کریں گے، فوجی عدالتوں کی توسیع پر اتفاق رائے موجود ہے۔

Leave a Reply