وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق کی پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق نے رمضان المبارک کے دوران پولٹری کی بلاتعطل سپلائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس کی قیمتوں پرکڑی نظر رکھے گی، اس سلسلہ میں پولٹری ایسوسی ایشن تعاون کرے۔ وہ پیر کو یہاں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری کا شعبہ …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق نے رمضان المبارک کے دوران پولٹری کی بلاتعطل سپلائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس کی قیمتوں پرکڑی نظر رکھے گی، اس سلسلہ میں پولٹری ایسوسی ایشن تعاون کرے۔ وہ پیر کو یہاں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری کا شعبہ ملکی معیشت میں ریونیو ادائیگی کی صورت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور حکومت اس شعبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے پولٹری انڈسٹری سے متعلق بجٹ تجاویز کو زیر غور لانے کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناءکسان اتحاد کے ایک وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، حکومت اس کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت کے شعبہ کو پہلے ہی بہت سی مراعات دے رکھی ہیں، کاشتکاروں کو ان سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کی تجاویز پر غور کرے گی اور انہیں ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی۔ وزارت خزانہ، ایف بی آر اور نیشنل فوڈ سیکورٹی کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply